انبالہ:16 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) انبالہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی ر تن لال کٹاریا کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، وائرل ہو رہیں اس ویڈیو میں کٹاریا کانگریس صدر راہل گاندھی کے لئے قابل اعتراض بیان دے رہے رہیں ۔بی جے پی کے ایم پی رتن لال کٹاریا نے ایک پریس کانفرنس میں راہل گاندھی پر نشانہ لگانے کے لئے اپنی زبان کی عزت ہی بھول گئے۔رافیل ڈیل کو لے کر راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کٹاریا نے نازیبا تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ’اس کا باپ تومر گیا، راہل (راہل گاندھی) کا... بوفورس اسکینڈل کا، لاگاچنری کامیں داغ مٹاؤ ں کیسے؟ وہ تو اس دنیا سے چلا گیا اور داغ مٹا نہیں اور یہ ہمیں کہہ رہے ہیں۔بی جے پی کے ایم پی رتن لال کٹاریا کے اس بیان کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور لوگ ان کی تنقید کر رہے ہیں۔وہیں خبروں کی مانیں تو ان کے اس بیان کو لے کر پارٹی کے بی جے پی کے کچھ لیڈر بھی ناراض بتائے جا رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ، سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں انبالہ سیٹ سے رتن لال کٹاریا نے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس بار بی جے پی اس لوک سبھا انتخابات میں کٹاریا کا نام کاٹ سکتی ہے۔